چار ہفتوں کے اندر ایک خاتون بنی دو مرتبہ حاملہ اور دیا جڑواں بچوں کو جنم !

حیدرآباد _10 اپریل ( اردولیکس ڈیسک)انگلینڈ میں ایک عجیب وغریب واقعہ رونما ہوا۔ جس میں ایک خاتون چار ہفتہ کے درمیان دو مرتبہ حاملہ ہوئی ۔اور اس نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ریبکا رابرٹس نامی خاتون گذشتہ سال کے اوائل میں پہلی مرتبہ حاملہ ہوئی تھی اور اس کے تین چار ہفتوں کے اندر خاتون نے دوبارہ حاملہ ہوئی ۔اس بات کا انکشاف 12 ہفتوں کے بعد خاتون کی الٹرا ساونڈ اسکایننگ کے دوران ہوا۔ڈاکٹروں نے چار ہفتوں کے بعد خاتون کے دوبارہ حاملہ ہونے پر تعجب کا اظہار کیا۔39 سالہ ریبکا رابرٹس کو کئی سال بعد اولاد ہوئی ۔اولاد کے لیے اس نے کئی ہاسپٹل میں علاج بھی کروایا تھا بتایا جاتا ہے خاتون نے خود اس کے ساتھ ہوئے نادر واقعہ کی تفصیلات اپنے انسٹاگرام پر دی۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ دونوں بچوں کے مابین چند ہفتوں کا فرق ہے اور یہ ایک نایاب واقعہ تھا۔ڈاکٹروں  نے محسوس کیا کہ دوسرا بچہ ٹھیک سے بڑھ نہیں پا رہا ہے اور وہ پیدائش میں زندہ نہیں رہ سکے گا۔ لیکن پچھلے سال 17 ستمبر کو ، ربیکا نے دو منٹ کے وقفہ میں ہی دو بچوں کو جنم دیا۔ جن میں ایک لڑکا جس کا  وزن 4 پاؤنڈ 10 اونس اور لڑکی 2 پاؤنڈ 7 اونس کی تھی  دونوں کو کچھ دن طبی نگرانی میں رکھا گیا تھا اور اب وہ صحت مند ہیں۔ ربیکا جوڑے نے بتایا کہ وہ انسٹاگرام پر اپنے دو بچوں کی  تصاویر پوسٹ کررہے ہیں۔