سن رائزرس حیدرآباد کے بیٹسمین عبد الصمد کی کولکتہ کے خلاف شاندار بیٹنگ

چنائی _ چنائی میں سن رائزرس حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان اتوار کو منعقد ہونے والے انڈین پریمیر لیگ کے 14 ویں سیزن کے تیسرے میچ کے دوران سن رائزرس حیدرآباد کے بیٹسمین عبد الصمد نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے اوور میں دو  چھکے لگا کر میچ ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کی۔اختتامی اوور میں ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لئے آنے والے 19 سالہ عبدالصمد کو  12 گیندوں میں38  رنز بنانےتھے ، صمد نے  پہلی گیند پر چھکا لگا کر سب کو حیران کردیا۔  صمد نے 8 گیندوں میں 19 رنز بنائے جو حیدرآباد کے لئے میچ جیتنے کے لئے کافی نہیں تھےکولکاتہ نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 187 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا ، جب کہ حیدرآباد کی ٹیم 20 اوور میں پانچ وکٹوں پر 177 رنز ہی بنا سکی