اسپشل اسٹوری

آدھی رات کو معشوقہ کے گھر میں گھسنے والا عاشق کنویں میں کود گیا

نئی دہلی: ریاست بہار میں ایک شخص جو آدھی رات کو اپنی گرل فرینڈ کے گھر اس سے ملنے گیا تھا پکڑے جانے کے خوف سے اس نے کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ چھپرا ضلع کے گڈکا تھانے کے تحت موتی راج پور کا رہنے والا منا راج ہفتہ کی آدھی رات کو اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کے لیے اس کے گھر گیا ہوا تھا۔ رات گئے ان کی باتوں کی آوازیں سن کر لڑکی کے گھر والے نیند سے بیدار ہوگئے۔‌نوجوان نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا، منا نے خود کو بچانے کے لیے قریبی کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ اسے مقامی افراد نے رسی کی مددسے باہر نکالا، بعد ازاں یہ معاملہ پنچایت تک پہنچا۔ گاؤں کے بزرگوں نے نوجوان اور اسکی معشوقہ کے گھر والوں سے بات چیت کی۔ انہیں راضی کرنے کے بعد لڑکے اور لڑکی کی شادی کردی گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button