کورونا وائرس جلد ختم نہیں ہوگا: ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن

نئی دہلی _ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جلد ختم نہیں ہوگا۔ صرف ویکسینیں ہی وبا کو ختم کرنے کے لئے کافی نہیں ہے ۔ ویکسین بہت طاقت ور ہیں اور مؤثر طریقے سے کام کررہی ہیں۔ بغیر کسی غلطیاں کئے کورونا کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی ضرورت ہے . یہ وبائی مرض پچھلے چھ ہفتوں سے عروج پر ہے ،  چار ہفتوں سے کورونا  سے  اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کی خواہش ہے کہ دنیا پھر سے اصلی حالت میں آجائے  ، معیشت کھلی اور مضبوط ہو ، لیکن بیشتر ممالک میں لوگوں کو آئی سی یو میں علاج کیا جارہا ہے۔ وہ لوگ جو کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں وہ ایک طویل عرصے سے مختلف صحت سے متعلق مسائل میں مبتلا ہیں اور ہمیں اس کا پوری طرح اندازہ نہیں ہے۔