افغانستا ن سے امریکی افواج واپس طلب کرنے امریکہ کا اعلان

نئی دہلی 15 اپریل (اردولیکس)امریکہ نے افغانستان نے امریکی افواج کو واپس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے 11 ستمبر تک افغانستان سے سبھی امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر بائیڈن نے کہا ’’ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر کو ہوئے حملے کی 20 ویں برسی سے قبل افغانستان سے امریکی فوجیوں کے علاوہ ہمارے ناٹو اتحادی ممالک کے فوجیوں کو بھی واپس بلالیا جائے گا۔ لیکن ہم دہشت گردی کے خطرے سے اپنی نظر نہیں ہٹائیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے اور اتحادی ممالک کے فوجیوں پر طالبان کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لئے سبھی دستیاب طریقوں کا استعمال کرے گا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں اس وقت تقریباً 2500 امریکی فوجی موجود ہیں۔