عادل آباد میں کمسن بچہ نے روزہ رکھا

عادل آباد15-اپریل(اردو لیکس)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی رحمتوں اور برکتوں کا نورانی ماحول دیکھا جارہا ہے۔لوگ عبادات کے لئے مساجد کا رخ کررہے ہیں۔بڑے چھوٹے سب روزہ رکھ کر اپنے رب کی رضا حاصل کررہے ہیں۔ضلع عادل آباد کے محلہ خورشید نگر سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن حافظ عارف خان کے فرزند ثاقب خان نے پہلا روزہ رکھا۔ثاقب خان کی عمر 9 سال ہے۔معصوم کے پہلے روزہ رکھنے پر والدین سمیت دادا دادی اور نانی و افراد خاندان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔اور معصوم کو پھول کا ہار پہناکر ہمت افزائی کی۔