نیٹ اورپوسٹ گریجویٹ کے امتحانات ملتوی

نئی دہلی 15 اپریل (اردولیکس) مرکزی حکومت نے کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظر قومی اہلیت کے داخلہ امتحان – پوسٹ گریجویٹ NEET-PG امتحان 2021 کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحان کی اگلی تاریخ کے بارے میں فیصلہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ یہ امتحان اس ماہ کی 18 تاریخ کو منعقد ہونے والا تھا۔ ایک ٹوئیٹر پیغام میں وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ فیصلہ نوجوان میڈیکل طلبا کی صحت کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔