تلنگانہ کے اقلیتی اقامتی اسکولوں میں ہاف ٹائم اسکول کے احکامات پر عمل ندارد

حیدرآباد _ ریاستی حکومت نے موسم گرما کے پیش نظر ریاست میں تمام زمرہ کے اسکولوں کو آدھا دن چلانے کا اعلان کیا ہے اور اس اعلان کے بعد ریاست میں اسکولس کی کارکردگی آدھے دن کی ہوگئی ہے لیکن اقلیتی اقامتی اسکولوں میں حکومت کے احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے اور اقلیتی اقامتی اسکولوں میں اساتذہ اور غیر تدریسی اساتذہ کو پورے دن کام لیا جا رہا ہے اقیلیتی اقامتی اسکولس میں کام کرنے والے اسٹاف کی شکایت ہے کہ  اقیلیتی اقامتی اسکولس کے ذمہ داروں نے اسکولس کو ہاف ڈے چلانے سے  انکار کردیا ہے ۔ریاست تلنگانہ میں حکومت کی ہدایت پر تمام ہی سرکاری و غیر سرکاری اسکولس کو ہاف ڈے کا سرکولر روانہ کیا گیا لیکن باوجود اس کے تلنگانہ اقیلیتی اقامتی اسکولس کے ذمہ دار  اس پر عمل نہیں کررہے ہیں جبکہ موسم اور رمضان کی مناسبت سے ہاف ڈے رکھا جانا چاہیے تھا۔ تمام ہی مسلم اسٹاف کو روزوں میں دشواریوں  کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اس بارے میں  میناریٹی سوسایٹی نرمی کا راویہ اختیار کرتی تو بہتر ہو تا۔جبکہ تلگانہ حکومت نے دیگر مداریس جس میں ضلع پریشد ۔۔ تلنگانہ ماڈل اسکول ۔۔اور ٹریبل ویلفیر اسکول دوپہر تک رکھنے کے آرڈر جاری کیے ہیں