تلنگانہ

تلنگانہ میں کورونا وائرس سے سابق وزیر کی موت

حیدرآباد _ تلنگانہ میں ایک سابق وزیر کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔ آر ایس کے سینئر قائد و  سابق وزیر اجمیرا چندولال کی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد  انہیں  حیدرآباد کے خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ جمعرات کی آدھی رات کو علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی ہوگیا۔ چندولال کی موت پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو، ریاستی وزراء ہریش راؤ، ای راجندر، تارک راما راو، ای دیاکر راو اور دیگر نے  اظہار تعزیت کیا۔ چندولال کا تعلق ضلع ورنگل سے تھا انہوں نے سرپنچ کی سطح سے وزیر کے عہدے تک  پہنچے ۔چندولال نے این ٹی آر حکومت میں قبائلی بہبود کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ مولگو حلقہ سے تین بار اور ورنگل لوک سبھا حلقہ سے دو بار منتخب ہوئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button