دنیا کی پہلی ہومیوپیتھی کورونا ویکسین ممبئی میں ہوئی تیار

نئی دہلی _ ہندوستان نے  کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے دنیا کی پہلی ہومیوپیتھک ویکسین (NOSODS) تیار کی ہے۔  تجربوں سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا کورونا علامات کو کم کرنے ، قوت مدافعت کو بڑھانے اور دماغ کو راحت بخش بنانے پر 62 فیصد اثر پڑتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نوسوڈس ویکسین کورونا کے لئے تیار کی گئی ہے  اور ہومیو طریقہ کے تحت کلینیکل ٹرائلز کروائے گئے ۔ یہ ویکسین ممبئی کی لائف فورس ہومیوپیتھی کمپنی کے سربراہ ڈاکٹر راجیش شاہ کی نگرانی میں تیار کی گئی ہے جنھوں نے سابق میں بھی کئی ویکسین تیار کئے ہیں