وزیر اعظم نریندر مودی سے چیف منسٹر کے سی آر کی ملاقات

چیف منسٹر تنگانہ چندرشیکھر راو نے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے آج ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کے سی آر نے وزیر اعظم کو ریاست کے مسائل سے واقف کرواتےہوئے جلد سے جلد ان کی یکسوئی کی خوہش کی۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر بین ریاستی کانفرنس میں شرکت کے لئے دہلی گئے ہوئے ہیں۔