محبوبنگر میں دو کروڑ کا گانجہ ضبط

تلنگانہ کے ضلع محبوبنگر میں پولیس نے ایک اہم کامیابی کے طور پر بھاری مقدار میں گانجہ ضبط کرلیا جس کی مالیت قریب دو کروڑ روپئے سمجھی جارہی ہے۔ گانجہ منتقل کرنے والے تین ملزمین سرینواس راو، سرینواس راو اور شیوا ایک گاڑی میں گانجہ لے جارہے تھے کہ پولیس نے انھیں پکڑلیا۔