تلنگانہ کے ناگرجناساگر میں ضمنی انتخاب کی پولنگ جاری

نلگنڈہ _ تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی ناگرجناساگر کے ضمنی انتخاب کے لئے رائے دہی جاری ہے۔پولنگ کا آغاز صبح سات بجے ہوا جو سات بجے شام تک جاری رہے گی۔آخری کا ایک گھنٹہ کوویڈ کے مریضوں کے لئے ہوگا۔رائے دہی کے لئے بنائے گئے 346مراکز پر عوام کی کثیرتعداد اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کررہی ہے۔تقریبا2.20لاکھ رائے دہندے بشمول 1.11لاکھ خاتون رائے دہندے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کررہے ہیں۔اہم مقابلہ ٹی آرایس کے این بھگت،کانگریس کے جاناریڈی میں ہے جبکہ دیگر39امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ٹی آرایس کے رکن اسمبلی این نرسمہیاکی موت کی وجہ سے اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیاہے