حیدرآباد میں سات سالہ ننھے بچہ نے روزہ رکھا

حیدرآباد _ حیدرآباد میں سات سال کی  عمر میں ننھے روزہ دار نے روزہ رکھا۔رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ  ہی رحمتوں اور برکتوں کا نورانی ماحول پیدا ہوتا ہے اور بچوں میں روزہ رکھنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے لوگ عبادات کے لئے مساجد کا رخ کررہے ہیں۔بڑے چھوٹے سب روزہ رکھ کر اپنے رب کی رضا حاصل کرتے ہیں۔اور خاص طور پر ننھے بچوں میں روزہ رکھنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے حیدرآباد کے اولڈ ملک پیٹ سے تعلق رکھنے والے ماسٹر ازاں علی زاہد نے 7 سال کی عمر میں روزہ رکھا  جبکہ ان کے بڑے بھائی ماسٹر عفان علی زاہد رمضان کے آغاز سے ہی روزہ رکھ رہے ہیں اب تک ان کے چار روزے مکمل ہوگئے ہیں ان کی عمر 11 سال ہے یہ دونوں بھائی روزنامہ اعتماد کے سینئر صحافی محمد افتخار علی واجد کے فرزندان ہیں کم عمر میں دو ننھے بچوں کے روزہ رکھنے کے شوق نے سب کو متاثر کیا ہے ان دونوں کے  روزے رکھنے پر والدین سمیت اہلیہ محمد زاہد علی ریٹائرڈ ٹیچر جگتیال ( دادی) جناب عبدالسلام  مالک کورٹلہ فرٹیلایزر و اہلیہ  ( نانا اور نانی ) اور خاندان کے دیگر افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔اور معصوم کو بہتر صحت اور عمر درازی کے لئے دعا کی ہے