تلنگانہ ہائی کورٹ کے 27 ایڈوکیٹس کو ترقی _ ایک مسلم ایڈوکیٹ شامل

حیدرآباد _ تلنگانہ ہائی کورٹ میں پریکٹس کرنے والے 27 ایڈوکیٹس کو  سینئر ایڈوکیٹ کی حیثیت سے ترقی دی گئی ہے ۔ جن میں ایک مسلم ایڈوکیٹ محمد عمران خان بھی شامل ہیں چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس ہما کوہلی کی قیادت میں ہائیکورٹ کے تمام ججس  نے ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے 27 ایڈوکیٹس کو سینئر ایڈوکیٹ کے طور پر  ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے  ہائیکورٹ کے رجسٹرار جنرل وینکٹیشور ریڈی نے آج اس کے احکامات جاری کئے ہیں انہوں نے کہا کہ 15 اپریل سے یہ احکامات لاگو ہوں گے۔