تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے بھی کورونا ٹیکہ لے لیا

کریم نگر _  بی جے پی کے  ریاستی صدر و رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے کورونا وائرس کا ٹیکہ لے لیا۔ انہوں نے کریم نگر  کے آرٹی سی ہاسپٹل میں کورونا وائرس کی پہلی خوراک لی ۔ انہوں نے کہا کہ روزبروز اس وبا  میں اضافہ ہورہا ہے۔ایسی صورت میں عوام خود  احتیاط کریں۔بنڈی سنجے نے کہا کہ  بی جے پی کے کارکنوں کو چاہئے کہ وہ عوام میں اس خصوص میں بیداری پیداکریں کہ ٹیکہ لینے کا اہل ہر فرد ٹیکہ لیتے ہوئے خود محفوظ رہے۔انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ صورتحال میں ضروری ہوتو ہی اپنے گھروں سے باہر نکلیں،ماسک لازمی طورپر لگائیں اور اپنے ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگائیں۔