کم عمر بیٹے نے کاٹ دیا ماں کے عاشق کا گلا۔ حیدرآباد میں واردات کے بعد پنجاب فرارملزم اوراس کا باپ گرفتار

 

حیدرآباد: حیدرآباد کی چکڑپلی پولیس نے ایک شخص کے قتل کی واردات میں ملوث تین ملزمین کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے بموجب سوریانگر کالونی چکڑپلی کا رہنے والا ستنام سنگھ پنجاب سے تعلق رکھتا تھا۔ پولیس کے مطابق سرون سنگھ متوطن پنجاب کی بیوی کے ساتھ ستنام سنگھ بھاگ کرمارچ 2019 میں حیدرآباد آگیا تھا۔ سرون سنگھ ان کی تلاش میں تھا اس دوران اسے معلوم ہوا کہ ستنام سنگھ اور اس کی بیوی حیدرآباد میں ہیں۔ اس نے منصوبہ بند طریقہ سے اپنے 15 سالہ بیٹے کو حیدرآباد روانہ کیا۔ بیٹا شہرپہنچا اور وہ اپنی ماں اور اس کے عاشق کے ساتھ رہنے لگا۔ لڑکا ان کے ساتھ تھا لیکن وہ یہاں کی اطلاع اپنے باپ سرون سنگھ کو دے رہا تھا۔ منصوبہ کے مطابق بیٹے کی اطلاع پر سرون سنگھ اپنے رشتہ دار کے ساتھ پنجاب سےحیدرآباد پہنچا ۔ اس کے 15 سالہ بیٹے نے انہیں ستنام سنگھ کے گھر کے پتہ بتادیا۔ 31 مارچ کی سرون سنگھ اپنے ساتھی کے ساتھ ستنام سنگھ کے مکان پہنچا ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد سرون سنگھ نے ستنام سنگھ کو پکڑ لیا اوراس کے کم عمربیٹے نے ستنام سنگھ کا گلا کاٹ دیا۔ اس کے بعد سرون سنگھ نے بھی ستنام سنگھ کے گلے پروارکیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ قتل کے بعد وہ تمام پنجاب فرارہوگئے تھے پولیس نے سرون سنگھ اس کے ساتھی کے علاوہ اس کے کم عمربیٹے کو گرفتارکرکے حیدرآباد منتقل کیا۔