آندھراپردیش کے سابق وزیر محمد جانی کا انتقال

گنٹور _ آندھراپردیش کے سابق وزیرمحمد جانی کا  ہفتہ کی رات انتقال ہوگیا۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق محمد جانی گنٹور کے آنندپیٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ وہ 67 سال کے تھے  محمد جانی متحدہ ریاست اے پی میں دو مرتبہ گنٹور ایسٹ اسمبلی حلقہ سے ریاستی قانون ساز اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے ۔ انہوں نے شوگر انڈسٹریز اور اقلیتی بہبود کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

وہ ایم ایل سی کے طور پر بھی منتخب ہوئے اور ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کے دور حکومت میں ریاستی قانون ساز کونسل کے نائب صدرنشین کے طور پر بھی کام کیا۔ ریاست کی تقسیم کے بعد محمد جانی وائی ایس آر کانگریس میں شامل ہوگئے تھے ان کے تین فرزندان ہیں محمد جانی کے انتقال پر گنٹور کے سابق رکن  پارلیمنٹ ریاپتی سامبا شیوا راؤ ، سابق ایم ایل سی ڈاکٹر رائوپتی سرینواس اور رکن اسمبلی مصطفی اور سابق رکن اسمبلی  مستان ولی نے سابق وزیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ارکان خاندان کو پرسہ دیا۔