80 سالہ خاتون کا ریپ۔ آندھراپردیش میں گھناونہ واقعہ

گنٹور: ریاست آندھراپردیش میں پیش آئے گھناونے واقعہ میں 80 سالہ خاتون کا ریپ کردیا گیا۔ ضلع گنٹورکے ایک موضع سے تعلق رکھنے والی ضعیف خاتون کا شوہرفوت ہوگیا اوراس کے بچے کام کے سلسلے میں دوسری جگہ رہتے ہیں۔ کل رات ایک نامعلوم شخص نے ا س خاتون کے مکان کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پراس نے یہ سمجھ کرکہ شاید اس کا بیٹا آیا ہوگا دروازہ کھول دیا۔ دروازہ کھولتے ہیں اجنبی نے خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت اوروہاں سے فرارہوگیا۔ گنٹورپولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ملزم کی شناخت کی جاسکے۔