تلنگانہ میں کورونا کے 5 ہزارسے زائد کیسس 15 اموات

حیدرآباد : تلنگانہ میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5093 کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور15 افراد کی اموات ہوئی۔ محکمہ صحت کے ہیلت بلیٹن کے مطابق جی ایچ ایم سی حدود میں 743 کیسس ، رنگاریڈی میں 407 ۔ میڑچل ملکاجگیری میں 488 ، سنگاریڈی میں 232 ، نظام آباد میں 367 نئے معاملہ سامنے آئے ۔ کورونا کی دوسری شدید لہرجاری ہے جس کی وجہہ سے کیسس میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔