جے ای ای مینس امتحان ملتوی

نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظر جے ای ای امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی، این آئی ٹیز، بی ٹیک یا بی ای میں داخلوں کے لئے منعقد شدنی جے ای ای مینس کے اپریل کے سیشن کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ آئندہ امتحان کب منعقد ہوگا اس کا امتحان کی تاریخ سے 15 دن پہلے اعلا ن کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق جے ای ای مینس کے امتحانات، اس مہینہ کی 27، 28 اور 30 تاریخ کو ہونے والے تھے قبل ازیں پہلے دو سیشنس فروری اور مارچ میں مکمل کرلئے گئے تیسرا سیشن اپریل میں منعقد تھا جو کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔