دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی عادل آباد کی جانب سے رمضان راشن پیکیجس کی تقسیم

عادل آباد کی سرگرم تنظیم دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام رمضان المبارک کے پیش نظر اور سخت دھوپ کو مدنظر رکھتے ہوئے غریب و مستحق 100 خاندانوں میں بعد تحقیق رمضان راشن پیکیجس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس سلسلے میں شہر مستقر کے سنٹرل گارڈن میں ضلع صدر قاضی سید ندیم الدین،سرپرست مولانا عبدالعلیم خالد قاسمی کی قیادت میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی انجینئر اعجاز احمد،اءڈوکیٹ تبریز بن مشتاق نے شرکت کی۔بعد ازاں مولانا عبدالعلیم قاسمی،نائب صدر حافظ عارف خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی ایک رفاہی فلاحی ادارہ ہے۔تنظیم نے اپنی خدمات کے پانچ سال مکمل کرلیے ہیں۔تنظیم کے تحت سال بھر بلالحاظ مذہب و ملت مختلف موقعوں پر مختلف خدمات انجام دیجاتی ہیں۔وہیں رمضان المبارک کے موقع پر غریب روزہ داروں میں رمضان راشن پیکیجس تقسیم کیے جاتے ہیں تاکہ کوئی غریب بھوکا نا رہے اور کسی غریب کو سحر و افطار کے وقت کسی بھی مشکل کا سامنا کرنا نہ پڑے۔راشن کٹس مختلف ضروری اشیاء پر مشتمل ہر سال تقسیم کیا جاتا ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید تفصیلات سے واقفِ کروایا۔تنظیم کے ذمہ داران حافظ عارف خان،حافظ عطاء اللہ خان،حافظ خضر احمد یافعی،حافظ محمد معیز،محمد زاہد،حافظ مجاہد ہاشمی،عصمت علی،اجو حسین،حافظ آصف نے راشن تقسیم پروگرام کے سلسلہ میں گزشتہ کئی روز سے بہتر انتظامات انجام دیا۔اخیر میں سوسائٹی کے ذمہ داروں نے اہل خیر حضرات سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر مولانا اسلام الدین قاسمی،صحافی حمید اللہ انور،محمد ظہور احمد،محمد محسن،رضوان یافعی،رقیب یافعی،شیخ انصار اور دیگر موجود تھے۔