کمبھ میلہ سے واپس لوٹنے والوں کو14 کورنٹائن میں رہنا ہوگا

نئی دہلی: دہلی حکومت نے ہری دوار کے کمبھ میلہ سے واپس آنے والے ان تمام افراد کے لئے 14 دن کا کوارنٹائن لازمی قراردیا ہے۔ دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمبھ میلہ سے واپس آنے والے دہلی کے شہریوں کو 14 دن تک ہوم کورنٹائن میں رہنا لازمی ہوگا اور اپنی تفصیلات دہلی حکومت کے پورٹل پر اپ لوڈ اور لنک کرنا ہوگا۔ کہا گیا ہ کہ اگردہلی کا کوئی بھی شہری جو کمبھ 2121 سے دہلی واپس آیا ہے اس نے مطلوبہ تفصیلات / معلومات اپلوڈ نہیں کی ہیں تو اسے سرکاری کورنٹائن بھیجا جائے گا۔