کورونا کا قہر۔ راہل گاندھی نے مغربی بنگال میں انتخابی ریالیاں منسوخ کردیں

نئی دہلی: کانگریس کے سینئرلیڈرو سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کے پیش نظر مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم کے لئے ہونے والی اپنی تمام ریلیوں کو منسوخ کردیا ہے۔ راہل گاندھی نےٹویٹ کیا کہ “کووڈ -19 کے بحران کے پیش نظر میں نے مغربی بنگال میں ہونے والی اپنی تمام ریلیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔ انہوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو بھی یہ مشورہ دیا کہ وہ بھی عالمی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے انتخابی ریلی کا انعقاد نہ کریں۔