تلنگانہ کے 87 حلقوں میں امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کے ناموں کا اعلان

حیدرآباد _ امیر  جماعت اسلامی ہند جناب سید سعادت اللہ حسینی نے ریاست تلنگانہ میں مختلف حلقوں کے لئے امیر مقامی کے ناموں کا اعلان کیا ہے امیر حلقہ تلنگانہ اور مقامی کارکنوں کی آرا اور سفارش پر ریاست کے 87 حلقوں میں امیر مقامی کا دو سال کے لئے انتخاب کیا ہے جس میں بیشتر امیر مقامی کو دوبارہ خدمت کا مواقع فراہم کیا گیا ہے ان کی میعاد مارچ 2023 تک رہے گی۔امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ جناب حامد محمد خان کی منظوری کے بعد جنرل سکریٹری جناب نصیر الدین نے فہرست جاری کردی۔