متھن چکرورتی کی طبیعت خراب _ ہاسپٹل منتقل

کولکتہ _ اداکار سے سیاست دان بننے والے متھن چکرورتی کی طبیعت خراب ہوگئی ۔جس پر انھیں کولکتہ کے ایک ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔حالیہ دنوں بی جے پی میں شامل ہونے والے متھن چکرورتی مغربی بنگال کے رائے گنج میں بی جے پی کی انتخابی مہم چلا رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔جس پر اداکار کو کولکتہ منتقل کردیا گیا۔جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے