دہلی میں حالات بگڑرہے ہیں: اروند کجریوال

نئی دہلی: چیف منسٹردہلی اروند کجریوال نے کورونا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں ہر لمحہ حالات خراب ہورہے ہیں۔ انھوں نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے فون پررابطہ قائم کرتے ہوئے دہلی میں بیڈ س اور آکسیجن کی کمی کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ انھوں نے علاج کے انتظامات سے متعلق بتایا کہ دہلی حکومت آئندہ دو تین دنوں میں چھ ہزار سے زیادہ آکسیجن بیڈس تیار کرلے گی۔ کامن ویلتھ گیمس ولیج، یمنا اسپورٹس کمپلکس، رادھا سوامی بیاس کے علاوہ کچھ اسکولوں میں بھی بیڈ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پازیٹیویٹی کی شرح بڑھ کر تقریباً 30فیصد ہوگئی جبکہ یہ اس کے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صرف 24فیصد تھی۔