بہارمیں رات کا کرفیو۔ لاک ڈاون کا چیف منسٹرنے دیا اشارہ

پٹنہ : بہار کے چیف نتیش کمار نے ریاست میں کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظرلاک ڈاﺅن کا اشارہ دیتے ہوئے باہر سے آنے والے افراد سے جلد سے جلد واپس لوٹنے کی اپیل کی۔ انھوں نے آج کل جماعتی اجلاس اورضلع مجسٹریٹس کے علاوہ اور پولیس عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پورے بہار میں روزانہ رات نوبجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر کو شام پانچ بجے کے بعد ہی بند کرنے ، سبھی دکانوں ، اداروں ، پھل سبزی ، گوشت ۔مچھلی کی دکانوں کو شام چھ بجے کے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔انھوں نےکہا کہ وبا کی روک تھام کیلئے فی الحال ریاست میں ” رات کا کرفیو“ سرکاری دفاتر میں کام کی مدت کم کرنے ، تمام مذہبی مقامات کو بند کرنے اور تمام تعلیمی اداروں اور ان کے امتحانات کو 15 مئی تک ملتوی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ تمام مذہبی مقامات کو پہلے 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا ، جسے اب بڑھا کر 15 مئی کر دیا گیا ہے ۔