ہوا کے ذریعہ کورونا کا پھیلنا تشویشناک، 2 ماسک لگانے ایمس کے سربراہ کا مشورہ

نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنیسس کے سربرارہ رندیپ گلیریا نے کہا ہے کہ ہوا کے ذریعہ کورونا کے پھیلنا کافی تشویشناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے محفوظ رہنے کیلئے ایک این 95 ماسک لگانا کافی ہوگا اگرکپڑے سے تیارکیا جانے والا ماسک یا سرجیکل ماسک استعمال کررہے ہوں تودو ماسک لگانے کا انھوں نے مشورہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ ماسک اس طرح لگائیں کہ اس سے آپ کا منہ اورناک پوری طرح سے محفوظ رہیں ساتھ ہی ساتھ انھوں نے گھروں میں وینٹی لیشن کی ضرورت پربھی زوردیا۔