آکسیجن کی قلت کو دور کرنے آکسیجن ایکسپریس ٹرین چلانے کا اعلان

نئی دہلی _ ملک بھر میں کورونا وائرس عروج پر ہے۔ مختلف ریاستوں میں مثبت ‘کیسوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف ہاسپٹلس میں، بستر اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ اس تناظر میں ،محکمہ ریلوے نے ایک اہم اعلان کیا  ہے کہ ملک بھر کے ہاسپٹلس میں آکسیجن سلنڈر پہنچانے کے لئے ‘آکسیجن ایکسپریس’ نامی ٹرین کا آغاز کیا جائے گا۔

تمام ریاستوں کو طبی آکسیجن کی قلت کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریلوے خصوصی ٹینکروں کے ساتھ ٹرین چلائے گی ۔ ممبئی کے قریب کالمبالی اور بوئسر ریلوے اسٹیشنوں سے خالی ٹینکروں والی ٹرین ، وشاکھاپٹنم ، جمشید  پور ، رورکیلا اور بوکارہ سے آکسیجن لے کر ہاسپٹلس تک جائے گی۔ مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کی حکومتوں نے اس سلسلے میں پہلے ہی ریلوے سے رجوع کیا ہے۔ اس کے جواب میں ریلوے  حکام نے بتایا کہ اس کے لئے گرین کوریڈور قائم کیا جائے گا۔ زونل ریلوے کو ریمپ لگانے کی ہدایت دی  گئی ہے جہاں ٹینکروں کو بھرا جائے گا اور اتارا جائے گا ۔ پہلے ہی متعدد مقامات پر ریمپ کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے۔ جب تک ٹرین متعلقہ علاقوں میں پہنچتی ہے اس وقت تک یہ مکمل ہوجائیں گے۔