حیدرآباد دکن کے ممتاز محقق اور ادبی شخصیت ڈاکٹر سید داود اشرف کا انتقال ہوگیا

حیدرآباد دکن کے ممتاز محقق ،علمی ادبی کی نمایندہ شخصیت ڈاکٹر داود اشرف کا سعید آباد حیدرآباد میں ان کی قیامگاہ پر آج انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 83 برس تھی ڈاکٹر داود اشرف کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر مسجد بخاری شاہ صاحب میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد دھوبن آغاپورہ کے روبرو قبرستان میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ نکہت جہاں کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں مرحوم نے 29 سال اسٹیٹ آرکائیوز میں خدمات انجام دی تھیں