منگل سے تلنگانہ کے خانگی اسکولوں کے اساتذہ میں امداد کی تقسیم

حیدرآباد _ تلنگانہ کے خانگی اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ اور عملے کو سرکاری امداد منگل 20 اپریل سے  شروع کی جائے گی۔ مستفید افراد کا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے۔ امداد کے لئے مجموعی طور پر 1،18،004 افراد کو منتخب کیا گیا۔ ان میں سے 1،06،383 اساتذہ اور 11،621 غیر تدریسی عملہ شامل ہے ۔ حکام کا اندازہ ہے کہ یہ تعداد مزید 10،000 تک پہنچ سکتی ہے۔ منگل سے منتخب افراد کو دو ہزار روپے نقد رقم بینک کھاتوں میں جمع کی جائے گی ۔  21 اپریل سے 25 کلو چاول تقسیم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے سی آر نے  کورونا کے تناظر میں مالی پریشانیوں کا سامنا کرنے والے خانگی اساتذہ اور عملے کو ماہانہ 2 ہزار روپے نقد اور 25 کلو چاول دیئے کا اعلان کیا تھا ۔ اس تناظر میں محکمہ تعلیم کے عہدیداروں  نے آن لائن درخواستیں وصول کیں تھیں نے مستفید افراد کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا۔ ضلع کلکٹر کے ذریعہ انتخاب اور  امیدواروں کی منظوری کے بعد  یہ فہرست ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو بھیجی گئی تھی۔ یہی فہرست فینانس ڈپارٹمنٹ کو بھیجی جائے گی۔ محکمہ تعلیم نے پہلے ہی 32 کروڑ روپے نقد امداد کے لئے منظور کئے  ہیں جبکہ محکمہ سیول سپلائی نے 3.625 ٹن باریک چاول تیار کیا ہے۔