سابق وزیر محمد علی شبیر ہائی کورٹ سے رجوع _ انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

حیدرآباد _ تلنگانہ کے دو میونسپل کارپوریشنس اور 5 بلدیات کے انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر محمد علی شبیر نے ہائی کورٹ میں ھاوز موشن پٹیشن داخل کی ہے جس پر امکان ہے کہ دوپہر ڈھائی بجے کے بعد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔درخواست گزار نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کافی سنگین ہے ایسے حالات میں بلدی انتخابات سے کورونا کیسس میں اضافہ ہونے کا امکان ہے محمد علی شبیر نے انتخابات کو ملتوی کرنے کی الیکشن کمیشن کو ہدایت دینے کی درخواست کی۔