حیدرآباد میں مجلس کے معاون کارپوریٹر محمد فرید کا انتقال

حیدرآباد _ حیدرآباد کے گولکنڈہ بلدی ڈیویژن کے مجلس کے معاون کارپوریٹر جناب محمد مزمل الدین فرید کا انتقال ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق محمد فرید 23 مارچ کو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور ڈاکٹروں کے مشورے پر گھر میں اور ہاسپٹل میں علاج کروایا اور صحت مند ہوگئے۔تاہم دوبارہ ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انھیں ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا تھا اور علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔محمد فرید کے انتقال پر رکن اسمبلی کاروان جناب کوثر محی الدین اور دیگر نے اپنے گہرے غم کا اظہار کیا۔