قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو اردو میں مہیا کرنے کی اپیل

 

حیدرآباد: آئیٹا تلنگانہ کے ریاستی صدرمحمد یقین الدین اور ریاستی سکریٹری محمد اصغر حسین نے مرکزی وزیر تعلیم سے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو اردو میں مہیا کرنے کی اپیل کی۔ محکمہ تعلیم کے ویب سائٹ پر انگریزی اور ہندی کے علاوہ 17 علاقائی زبانوں میں ترجمہ مہیا کیا گیا پر اردو جو ملک کی زیادہ بولی جانے والی زبان ہے کو نظر انداز کیا گیا، آئیٹا تلنگانہ نے مرکزی وزیر تعلیم شری رمیش پوکھریال نشانک کو ای میل کے ذریعے اس جانب توجہ دلائی گئی اور ساتھ ہی انکے ٹوئٹر پر بھی اپیل کو ٹیاگ کیا گیا ۔ محمد یقین الدین نے اپنے صحافتی بیان میں اردو کے کاز کیلیۓ کام کرنے والی اساتذہ و طلباء تنظیموں اور اردو ترقی کی انجمنوں کو اس جانب توجہ دینے کی گزارش کی ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی کو اردو میں مہیا نہ کرایا گیا تو اردو جاننے والوں کی کثیر تعداد، جنکے مشورے بھی اس پالیسی میں شامل ہیں وہ حکومت کے معیاری تعلیم کے اس مشن کو سمجھنے سے قاصر رہینگے۔ اس ای میل پر اپنی شکایت کو درج کروایا جاسکتا ہے ۔

dhe-mhrd@nic.in

dsel-mhrd@nic.in