کاماریڈی کے مختلف دیہاتوں میں مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیر نگرانی رمضان راشن تقسیم

کاماریڈی: مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق آج بتاریخ 6 رمضان المبارک 19 اپریل بروز دوشنبہ دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی سے رمضان راشن تقسیم کاسلسلہ الحمداللہ  شروع کیا ہوا اس موقع سے  حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے کہا کہ محترم مولانا مفتی عامر صاحب مدظلہ رحمانی جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ حیدر آباد کے توسط سے Esco آرگنائزیشن کے تعاون سے کاماریڈی کے اطراف موضع اپلوائی کے (10)
موضع کاشف نگر سنگ تراش (33)
موضع گرگل میں(  7  )
موضع چنا ملا ریڈی میں(30)
راجم پیٹ کالونی جمعیۃ نگر میں( 20)
اسطرح 5 مقامات کے 100 ضرورت مند مستحق گھروں تک حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی مولانا نظر الحق صاحب  نگران مکاتب سمیر احمد عبدالطیف  نے پہنچ کر راشن پیاک مستحقین کے حوالے کیا اس خصوص میں تعاون پر محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی وانچارج تقسیم راشن مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے مفتی عامر صاحب مدظلہ رحمانی و ESCOآرگنائزیشن کے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا نوٹ فی  پیاک 1200 سو روپیے کا  مندرجہ ذیل اشیاء پر مشتمل ہے
۔۔۔۔1) میٹھا تیل 2کلو
2) مونگ دال 1کلو
3) مسور دال 1کلو
4) چنا دال 500 گرام
5) بیسن گرام 500 گرام
6) کھجور 1کلو
7) لال مرچ 200گرام
8) دھنیہ پاؤڈر 100 گرام
9) ہلدی 50 گرام
10) گیہوں آٹا 5 کلو
11) پھلی  500 گرام
12) زیرہ 50 گرام
13) شکر 2 کلو
14) نمک 1کلو
15) گرم مصالحہ 25 گرام
16) روا 1کلو
17) کھارا 1کلو
مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کامنصوبہ ایک ہزار ضرورت مند مستحق گھروں تک راشن پہنچانے کا ہے جسکی فہرست دفتر پر تیار ہے
اہل خیر حضرات سے مستحق ضروت مند افراد کی مدد کیے لئے تعاون کی پر خلوص گذارش کی جاتی ہے
تعاون کے لئے رابطہ فرمائیں
الحاج سید عظمت علی  سکریٹری مجلس
9848787553
9618156786