تلنگانہ میں 48 گھنٹوں کے اندرکرفیویا لاک ڈاون پرفیصلہ کیا جائے۔ ہائیکورٹ کی ہدایت

حیدرآباد : تلنگانہ میں کورونا کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظرہائیکورٹ نے ریاستی حکومت کو اہم احکامات جاری کئے ہیں۔ عدالت نے سرکاری اورخانگی ہاسپٹلس میں بیڈس کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے مریضوں کے تحفظ کی ہدایت دی اورساتھ ہی ساتھ واضح کیا کہ اگراندرون 48 گھنٹے حکومت کی جانب سے لاک ڈاون یا کرفیو پرکوئی فیصلہ نہیں کیا گیا توعدالت خود اس سلسلے میں احکامات جاری کرے گی۔