چیف منسٹرتلنگانہ چندرشیکھرراو اورسابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن کورونا سے متاثر

حیدرآباد/ نئی دہلی: تلنگانہ کے چیف منسٹراورملک کے سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کورونا سے متاثرہوگئے۔ چیف منسڑتلنگانہ کے چندرشیکھرراو کوورنا سے متاثرہوگئے۔ چیف سکریٹری سومیش کمارنے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹرس نے چیف منسر کوہوم آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اس وقت وہ اپنے فارم ہاوزمیں ہیں۔ڈاکڑس کی خصوصی ٹیم ان کی صحت پرنظررکھے ہوئے ہے۔ اس دوران سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کورونا سے متاثرہوگئے۔ انھیں علاج کیلئے دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ آج شام 5 بجے انھیں ایمس لے جایا گیا۔