اب 18 سال سے زائد عمرکے افراد کو بھی ٹیکہ دینے حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسس کے پیش نظریکم مئی سے 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو کورونا ویکسین دینے کا اعلان کیاہے۔ واضح رہے کہ کورونا ویکسین ابھی تک صرف 45 سے زائد عمر کے افراد کو ہی کورونا ویکسین دی جارہی تھی ۔ تازہ طورپرحکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد COWIN.gov.in کے ذریعہ اپنا نام اندراج کرکے ویکسین کے حصول کے لئے بکنگ کرواسکتے ہیں۔ اس پورٹل پر روزانہ ایک کروڑ رجسٹریشن ہوسکیں گی۔ اس کی مدد سے ہر دن 50 لاکھ افراد کو دی جانے والی ویکسین کی تفصیلات ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔ اندراج کے بعد ویکسی نیشن کی تاریخ ، وقت اور جگہ کے بارے میں اطلاع دی جائیگی۔ تاہم ، کچھ ریاستوں میں ویکسین لینے کے لئے مختلف مراکز پر رجسٹریشن کی سہولت بھی موجود ہے۔