چیف منسٹرتلنگانہ کی صحت سے متعلق ان کے شخصی ڈاکٹرکا بیان

حیدرآباد : چیف منسٹرتلنگانہ چندرشیکھرراو کی صحت مستحکم ہے۔ چیف منسٹرکے شخصی ڈاکٹر ای وی راو نے بتایا کہ ہوم آئیسولیشن ان کیلئے کافی ہے۔ ڈاکٹرس نے انھیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ احتیاطی اقدامات کے طورپرحیدرآباد کے سوماجی گوڑہ میں واقع یشودھا ہاسپٹل میں انتظامات کئے جارہے ہیں لیکن تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹرمعمولی طورپرکورونا سے متاثرہوئے ہیں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔