عادل آباد میں ننھی روزہ دار علینہ سحرش

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مسلمان اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے کی غرض سے عبادات کے لئے مساجد کا رخ کررہے ہیں اور روزوں،تراویح کا اہتمام کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کی ضرورت کو پورا کرنے کوشاں ہیں۔وہیں دوسری جانب بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور معصوم کم عمر کے بچے اور بچیاں ماحول کو دیکھتے ہوئے سحر کے وقت افراد خاندان کے ساتھ روزہ رکھنے کی ضد کررہے ہیں اور بغیر کچھ کھائے پیئے کے مکمل روزے کی تکمیل کرتے ہوئے بڑے أفراد پر سبقت لے رہے ہیں۔اسی قسم کے کئی معصوم عادل آباد سے تعلق رکھنے والے روزے کی تکمیل کررہے ہیں۔علینہ سحرش بنت عمیم شریف نے بھی دس سال کی ننھی  سی عمر میں روزہ رکھا۔جو قابل داد اور قابل مبارکباد ہے۔معصوم کی اس ہمت پر والدین سمیت دادی جان زوجہ احمد شریف المعروف شاعر پاگل عادل آبادی(مرحوم) کے علاوہ نانا اور نانی نے معصوم کو دعاؤں سے نوازا اور بہتر مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔