راہل گاندھی بہت جلد بنیں گے کانگریس کے صدر

لوک سبھا انتخابات کے بعد مسلسل شکست کا سامنا کر رہی کانگریس پارٹی میں اب بڑی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں۔کانگریس کی کمان اب سونیا گاندھی کے ہاتھوں سے ہٹ کر راہل گاندھی کے ہاتھوں میں جانے والی ہے. راہل جلد صدر کے عہدے کا چارج سنبھال سکتے ہیں.کانگریس میں ہونے والے اس ردوبدل پر سینئر قائد جے رام رمیش نے کہا کہ راہل جلد ہی صدر کے عہدہ سنبھالیں گے. وہیں پرینکا کو بڑی ذمہ داری دیئے جانے کے مسئلے پر جے رام نے کہا کہ کسی کے پاس جادو کی کوئی چھڑی نہیں ہے۔ پرینکا کے سوال پر جے رام رمیش نے کہا کہ کسی بھی ایک شخص کے پاس کانگریس کو بحال کرنے کے لئے جادو کی چھڑی نہیں ہے. جے رام رمیش نے کہا کہ راہل گاندھی جلد ہی  صدر کے عہدہ سنبھال لیں گے۔