20جون کو سی بی ایس سی دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

نئی دہلی: سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن، سی بی ایس ای کی جانب سے 20 جون کو دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ بورڈ نے پالیسی سے متعلق ایک دستاویز جاری کی ہے جس میں یہ تفصیل ہے کہ کس طرح سے اسکول طلبہ کی کارکردگی کا یقین کریں گے اور انہیں نمبر دیں گے اور کس ترتیب کے ساتھ پروگرام پر عمل کریں گے۔ سی بی ایس سی کی دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات 2021 کورونا وبا کی دوسری لہر کے مدنظر منسوخ کردیے گئے تھے اور داخلی جائزے کے بنیاد پر طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔