گرما میں حاملہ خواتین کو دن میں تین لیٹر پانی پینا چاہیے

موسم گرما میں حاملہ خواتین اور زچہ کو دن میں کم از کم 3 لیٹر پانی پینا چاہیے ورنہ ان کے پیدا ہونے والے بچہ پر اس کا اثر پڑ سکتاہے ڈاکٹرس کا کہنا کہ گرما میں جسم میں موجود پانی پسینہ کی شکل میں نکل جاتا ہے جس سے سوڈیم اور پوٹاشیم کم ہوجاتا ہے حاملہ اور زچہ خواتین کو دن میں کم از کم تین لیٹر پانی پینا چاہیے اس کے علاوہ ناریل پانی,جوس,دہی,اور دیگر مشروبات کو لینا چاہیے 10 تا 4 بجے تک ایسی خواتین گھر پر ہی رہنے کو ترجیح دیں