اسکول بس اور لاری کی ٹکر، 11 بچے زخمی

آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور باپٹلہ میں پٹیل نگر کے پاس آج ایک لاری اور اسکول بس میں ٹکر ہوگیی۔ حادثہ کی وجہہ سے اسکول بس میں سوار 11 طلباء زخمی ہوگیے۔ معلوم ہوا ہے کہ خانگی اسکول بس آج صبح 40 بچوں کو لیے اسکول جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ زخمی بچوں کو علاج کے لیے خانگی اسپتال لے جایا گیا۔ حادثہ کی اطلاع عام ہوتے ہی بچوں کے ماں باپ روتے ہویے اسپتال پہنچے۔