مولانا جعفر پاشاہ صاحب کے ساتھ پولیس کا رویہ انتہائی تکلیف دہ

*خاطی پولیس کے خلاف تادیبی کارروائی کرنےمولوی حافظ محمد تقی جنرل سکریٹری الہدی ویلفئر سوسائیٹی کا مطالبہ

 

نارائن پیٹ 7؍جون (پریس نوٹ )
مولوی حافظ محمد تقی جنرل سکریٹری الہدی ویلفئر سوسائیٹی نارائن پیٹ نے اپنے ایک صحافتی بیان کے ذریعے افضل گنج میں امیر ملت اسلامیہ حضرت مولانا جعفر پاشاصاحب کے ساتھ پولیس عہدیدار کی جانب سے کۓ گۓ بد سلوکی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ پولیس کی اس غیر اخلاقی حرکت سے حکومت کے فرینڈلی پولیس کے دعوے کی پول کھلتی ہے،
انہوں نے کہا کہ ایک عظیم مذہبی شخصیت کے ساتھ پولیس کا اس قدر غیر ذمہ دارانہ رویہ انتہائی تعجب خیزہے،انہوں نے مزید کہا کہ چند پولیس والوں کی غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے حکومت و پولیس محمکہ بدنام ہورہاہے،انہوں نے چیف منسٹر کےسی آر،وزیر داخلہ محمد محمود علی،ڈی جی پی مہندر ریڈی،اور کمشنر پولیس انجنی کمار سے اس واقعے کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوۓ خاطی پولیس عہدیدار کو انصاف کے کھٹگھرے میں کھڑے کرنے کا مطالبہ کیا۔