انڈر گریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ کورسوں میں داخلے کے لئے نیٹ

مرکزی وزیر فگن سنگھ کلستے نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) ایک قانونی باڈی ہے جو طبی تعلیم کے شعبے میں اعلیٰ معیارات قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے ذمہ دار ہے۔ اس مقصد کے تحت ایم سی آئی سالانہ بنیادوں پر ہر میڈیکل کالج کا احتساب کرتی رہتی ہے۔اس کے علاوہ ایک مشترکہ داخلہ امتحان جس کا نام نیشنل ایلی جبلیٹی کم انٹرینس ٹیسٹ (این ای ای ٹی) رکھا گیا ہے، اس سال سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسوں میں داخلے کے لئے متعارف کرایا گیا ہے۔