پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کھمم میں ڈی وائی ایف ائی کا انوکھا احتجاج

کھمم _  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سنچری پارکر چکی ہے جس پر   آج کھمم شہر میں ڈی وائی ایف ائی کے ضلع معتمد شیخ بشیر الدین کی قیادت میں کھمم شہر کے مختلف پٹرول بنگس میں قیمتوں میں اضافہ کے خلاف انوکھا احتجاج کیا کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنا احتجاج درج کروایا اس موقع پر شیخ بشیر الدین نے کہا کے وزیر اعظم نریندرمودی نے بغیر بیاٹ کے ہی سنچری بنائی کروانا کے مشکل حالات میں ملکی عوام پریشان حال ہے ایسے حالات میں مرکز کی بی جے پی حکومت فیول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کے جیبوں پر کا فی بوجھ ڈال رہی ہے شیخ بشیر الدین نے مزید کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے