مولانا جعفر پاشاہ صاحب کے ساتھ پولیس کا رویہ افسوس ناک

کھمم _ حافظ محمد جواد احمد امام وخطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ گزشتہ کل حیدرآباد شہر میں نے پل کے پاس دکن کی مشہور و معروف شخصیت حضرت مولانا حسام الدین المعروف جعفر پاشاہ فرزند حمیدالدین عاقل حسامی رحمت اللہ کے ساتھ پولیس کا غیر ذمداران اور ناروا سلوک کی سخت الفاظ میں ہم مذمت کرتے ہیں حافظ محمد جواد احمد نے کہا کہ حیدرآباد کی پولیس نے فرینڈلی پولیس کی دھجیاں اڑادی مولانا جعفر پاشاہ صاحب حیدرآباد ہی نہیں بلکہ ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے امیر ملت اسلامیہ ہے اور پورے مسلمانوں کے لیے ذی مرتبت شخصیت ہیں مولانا محترم کے ساتھ پولیس کا جو عہدیدار نے بدتمیزی کی ہے اس عہدے دار کو مولانا محترم سے فوری معافی مانگنے چاہیے حافظ محمد جواد احمد نے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی تلنگانہ ڈی جی پی مہندر رڈی حیدرآباد کمیشنر پولیس سے پرزور مطالبہ کیا کہ جو بھی پولیس عہدیدار نے مولانا کے ساتھ بدتمیزی کی معافی منگوائی حیدرآباد پولیس کے چند عہدیداران تعصب کی بنیاد پر چند مخصوص طبقہ کے لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہیں