بریکنگ نیوز_ تلنگانہ میں لاک ڈاون میں توسیع، نرمی کے اوقات میں اضافہ

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھرراو کی صدارت میں آج کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاک ڈاون میں 10 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا تاہم نرمی کے اوقات میں اضافہ ‌کیا گیا ہے۔ نرمی کے اوقات صبح 6  بجے سے شام ,5  بجے تک ہونگے اور 6 ،بجے تک گھروں کو واپس جانے کی اجازت رہے گی اسکے بعد لاک ڈاؤن پر 6 بجے شام سے 6 بجے صبح تک سختی ‌سے  عمل ہوگا۔اجلاس میں ریاست میں کورونا کی موجودہ صورتحال، زرعی سرگرمیاں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست کی معاشی صورتحال و نیز صحت کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ 9 جون کو ریاست میں نافذ المعل لاک ڈاؤن ختم ہونے والا تھا۔